277

محراب پور کے نوجوان پر فخر ہے سال نو میں انکی بہترین کارکردگی پر گریڈ 18 سے گریڈ 19 ترقی ملنے اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب کراچی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

محراب پور ( نمائندہ ایکسپریس) محنت میں عظمت ہے تعلیم یافتہ قومیں ہی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں تعلیم یافتہ نوجوانوں نے ملکی اداروں میں ایمان داری محنت اور لگن سے اپنے ادارے اور ملک کا نام روشن کیا۔سماجی فلاحی رہنما سردار گل حسن مشوری۔ محراب پور وارڈ نمبر 9 کے مکین اور متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب سندھ صلاح دین مغل نے فرض شناسی محنت ایمانداری سے نیب ادارے میں کام کیا ہمیں محراب پور کے نوجوان پر فخر ہے سال نو میں انکی بہترین کارکردگی پر گریڈ 18 سے گریڈ 19 ترقی ملنے اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب کراچی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر محراب پور کے لئے باعث فخر ہے ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب صلاح دین مغل کو کراچی تعیناتی پر محراب پور کے سیاسی سماجی، وکلاء برادری،صحافیوں سمیت شہریوں نے خوشی کا اظہار کیااور سماجی و فلاحی رہنما سردار گل حسن مشوری،مسلم لیگی رہنما ایڈوکیٹ آصف جاوید رندھاوا،ایڈووکیٹ خلیق الرحمان خلیق، پاکستان فلاح پارٹی کے محمد رمضان مغل،عوامی اتحاد کے چیئرمین امداد چانگ،صحافی منور حسین منور،صحافی سرفراز نواز،صحافی علم دین علیم،صحافی رانا ندیم انجم نے ترقی ملنے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب سندھ صلاح دین مغل کو فون پر مبارکباد دی جبکہ سردار گل حسن مشوری نے کہا صلاح دین مغل محراب پور کے لئے ایک مثال ہے انہوں نے تعلیم گورنمنٹ کے اسکول،کالج، یونیورسٹی سے اپنی محنت سے حاصل کرکے ثابت کردیا آج اس عہدے پر فائض ہوۓ قابل ستائش ہیں نیز انہوں نے والدین سے درخواست کی اپنے بچوں کو مہنگے نجی اسکولوں کے بجائے سرکاری اسکولوں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں