سندھ حکومت امن قائم کرانے میں ناکام ہوچکی ہے, میڈیکل کالجز بچیاں جبکہ کسانوں کی زمین غیرمحفوظ ہیں۔ علامہ نور قاسمی
محراب پور(نامہ نگار) سندھ حکومت صوبہ میں امن قائم کرؤانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر علامہ نور احمد قاسمی نے ڈویژنل صدر حافظ ایاز چانڈیو و ضلعی صدر مولانا عارف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے اندر تعلیمی ادارے بچیوں کیلئے اور کسانوں کی زمینیں غیر محفوظ ہوچکی ہیں بھنڈ برادری کیساتھ زیادتی ہو یا نوابشاہ میڈیکل کالج کی طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ سمیت لاڑکانہ کی نرس اور نوکوٹ میں بچیوں کیساتھ ہونے والی زیادتی آخر یہ سب ہوکیا رہا ہے اور امن قائم کرؤانے والے ادارے کہاں غائب ہیں پاکستان سنی تحریک مطالبہ کرتی ہے کہ اعلیٰ عدالت کے معزز جج بھنڈ برادری کیساتھ ہونے والی زیادتی کا سوموٹو نوٹس لیکر انہیں انصاف مہیا کریں اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں جو جانیں ضائع ہوئی ہیں اس کی ساری ذمہ داری سندھ حکومت پر آتی ہے اور پاکستان سنی تحریک اس ظلم پر خاموش نہیں بیٹھے گی بلکہ ہر فورم پر ہم مظلوموں کیساتھ ہیں۔
