237

حیدرآباد: پاک فوج کے شہید جوان انور لاشاری کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ٹنڈو محمد خان میں سپرد خاک کردیا گیا

حیدرآباد: پاک فوج کے شہید جوان انور لاشاری کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ٹنڈو محمد خان میں سپرد خاک کردیا گیا شہید جوان کو انکے آبائی گاوں محمد رحیم لاشاری میں سپردخاک کیا گیا انور لاشاری دو روز قبل سیاچن میں شدید برف باری کے دوران پاوں پھسلنے کے باعث کھائی میں گرگئے تھے حادثے کے نتیجے میں شہید ہونے والے جوان فرنٹیئر فورس کی یونٹ انفنٹری میں ڈیوٹی پر مامور تھے پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے انور لاشاری کی میت کو کندھا دیا اور سلامی پیش کی پاک فوج کے کرنل عزیز ، میجر ضرار روف ، کیپٹن مشاہد اور دیگر افسران نے بھی سلامی پیش کی اور شہید کی قبر پر پھول چڑھائے

اپنا تبصرہ بھیجیں